بار کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں‘ چیف جسٹس

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے عمل میں بار ایسوسی ایشن کا کردار بہت ہی اہم ہوتا ہے ،بار ایسوسی ایشن کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی کی منزل تک نہیں پہنچا جاسکتا ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوموار کے روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی اور سبکدوش ہونے والی سابقہ باڈی کیا راکین کے ساتھ سپریم کورٹ مین مشترکہ ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہ بنچ اور بار عدالتی نظام کا اہم ترین حصہ ہیں ، دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد اور فوری انصاف کے لئے مل جل کر کام کریں ، انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سبکدوش ہونے والے صدر رشید اے رضوی ،جنرل سیکرٹری آفتاب باجوہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ نومنتخب صدر سید کلیم احمد خورشید اور ان کی ٹیم کو خوش آسدید کہتے ہوئے اپنی اور ساتھی ججز کی جانب سے بار اور بنچ کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔جس پر نومنتخب صدر نے بھی اداروں کی مضبوطی ،قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے بار کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
چیف جسٹس

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...