سی ایس ایس امتحانات میں صوبائی کوٹہ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات میں صوبائی کوٹہ ختم کرکے اوپن میرٹ پر تعیناتی کرنے کے لیئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کے بعد منظور کرلی ہے جبکہ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو مسترد کردیا گیا ہے ۔سی ایس ایس کوٹہ کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس گلزار احمد نے چیمبر میں سماعت تو۔درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ حارث نے کہا کہ آئین کے مطابق صوبائی کوٹہ چالیس سال کیلئے تھا، کوٹے کو آئینی تحفظ 2013 میں ختم ہوگیا، انہوں نے استدعا کی کہ کوٹہ سسٹم ختم کرکے میرٹ پر تمام امیدواروں کا چنائو اور تعیناتی کی جائے، میرٹ پر تعیناتیوں سے اہل افراد آگے آئیں گے اور محکموں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ فاضل جج نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ، ابتدائی سماعت میں درخواست کو منظور کرلیا جبکہ سپریم کورٹ آفس کو درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
درخواست منظور