نواز زرداری نے ہمشہ اپنے لئے بیٹنگ کی ، یہ لوگوں کو بھیڑبکریاں سمجھتے ہیں : عمران

07 نومبر 2017

اٹک (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میجر (ر) طاہر صادق کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ دنیا میں ہر ملک میں دو قسم کی سیاست ہوتی ہے۔ کچھ لوگ ذاتی مفادات کیلئے سیاست میں آتے ہیں‘ لوگ فیکٹریاں اور دولت بنانے کیلئے سیاست میں آتے ہیں ایسے مفاد پرستوں سے لوگ نفرت کرتے ہیں۔ لوگ ایسے سیاستدانوں کو کبھی یاد نہیں رکھتے‘ انسانیت کیلئے کام کرنے والوں کو اللہ نے عزت دی۔ جس نے عوام کیلئے کام کیا لوگ اُسے یاد کرتے ہیں۔ اٹک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت میں صرف وہی لوگ آئیں گے جو عوام کی خدمت کریں گے۔ صرف قوم کا سوچنے والوں کو اپنی کابینہ میں وزیر بنائیں گے‘ ہماری حکومت میں وہ وزیر بنیں گے جو انسانوں کا سوچیں گے۔ ہمیں کسی کے آگے جھکنا نہ ہی قرضے مانگنے ہیں۔ ہمیں پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ جو قرضہ دیتا ہے وہ آپ کی آزادی لے لیتا ہے۔ مقروض ملک آزاد فیصلے نہیں کر سکتا۔ ایران نے گیس لائن بنائی اگر ہم لے لیتے تو ایل این جی سے سستی پڑتی۔ ہم پالیسی بنائیں گے 10کروڑ پاکستانیوں کو غربت سے کیسے نکالنا ہے۔ جہاد ظلم ہوتا ہے وہاں اللہ کی مدد کبھی نہیں آتی۔ ہمیں قرضے دینے والوں نے ایران سے گیس لینے کی اجات نہ دی۔ ہم اس قوم کو عظیم بنانا ہے۔ زرداری اور شریف اپنے لئے بیٹنگ کرتے ہیں‘ پاکستان کیلئے کبھی نہیں کھیلا۔ تحریک انصاف انہیں لائے گی جو عوام کی خدمت کریں گے۔ ہم اپنی خارجہ پالیسی بنائیں گے‘ کسی کی پروا نہیں کریں گے۔ زرداری کے پاس پیسہ عوام کا آیا ہے۔ نوازشریف اور زرداری کو دیکھیں وہ اقتدار سے پہلے کہا تھے۔ احسن اقبال معصومیت سے کہتا ہے ساری دنیا میں کرپشن ہوتی ہے۔ یہ لوگوں کو بھیڑبکریاں سمجھتے ہیں۔ خواجہ آصف کہتے ہیں میاں صاحب لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے۔ دنیا میں کسی وزیراعظم اور وزیر سے ایسا بیان نہیں سنا۔ ڈاکٹر کا کام علاج‘ جج کا انصاف اور عوام کا کام ووٹ دینا ہے‘ مغربی ممالک میں کمزور طبقے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ نوازشریف کہتا ہے میرا احتساب عوام کریں گی‘ پاکستانی عوام کا پیسہ کبھی لوٹنے نہیں دیں گے‘ مجرم عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے پنجاب ہائوس میں ٹھہرا ہوا ہے۔ مجرم کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میجر (ر) طاہر صادق سٹیج پر رقص کرتے رہے۔
عمران

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...