سالانہ ترقیاتی پروگرام ، حکومت سندھ نے 74 ارب روپے جاری کردیئے

07 نومبر 2017

کراچی( سالک مجید) حکومت سندھ نے رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران اب تک اے ڈی پی کی مد میںمجموعی طورپر 74 ارب روپے جاری کردیئے ہیں جس میں سے 68 ارب روپے کا تعلق صوبائی اے ڈی پی ( سالانہ ترقیاتی پروگرام ۔ صوبائی) سے ہے اور 6 ارب روپے کا تعلق ڈسٹرکٹ اے ڈی پی سے ہے۔ دوری طرف خرچ کی گئی رقوم کے بارے میںسرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 29 ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جو 40فیصد بنتا ہے۔
74 ارب جاری