سندھ اسمبلی نے اسمبلیاں توڑنے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کر دیا

07 نومبر 2017

کراچی (وقائع نگار) اسمبلیاں توڑنے کے مطالبے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی۔ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کے مطالبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو نے قرارداد پیش کی۔ نثار کھوڑو نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے حکومت کے خلاف خوب بھڑاس نکالی اور جمہوریت کو دو نمبر قرار دیدیا۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی بلکی بھی منظوری دیدی گئی۔
سندھ اسمبلی/ قرارداد منظور