سانحہ بلدیہ کے ملزم حماد صدیقی کے ساتھ ایک خاتون بھی گرفتار

07 نومبر 2017

کراچی (کرائم رپورٹر) سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں‘ حماد کے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنماء حماد صدیقی امارتی اقامے پر دبئی میں رہائش پذیر تھے اس نے مارکیٹنگ منیجر کا ویزہ حاصل کر رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے‘ جس سے تحقیقات جاری ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کی پاکستان منتقلی کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے‘ سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم کو جلد پاکستان لایا جائے گا تاہم اس حوالے سے حتمی ٹائم فریم دینا مشکل ہے۔ حماد صدیقی سانحہ بلدیہ ٹائون کے علاوہ دیگر کئی سنگین جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھا‘ ملزم کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کئے جا چکے تھے۔ ستمبر 2012ء میں بلدیہ ٹائون میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
سانحہ بلدیہ/ خاتون بھی گرفتار