وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کے نام پر فراڈ کرنے والا جعلساز گرفتار

07 نومبر 2017

کراچی (کرائم رپورٹر) حساس اداروں نے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت اہم شخصیات کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ممتاز نے وزیراعظم ہائوس کے علاوہ کئی اہم شخصیات سے متعلق جعلی لیٹر پیڈ بنوا رکھے تھے اور سرکاری افسران کو ترقی اور تعیناتی جبکہ ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دلوانے کے عوض رقم اینٹھتا تھا۔ ملزم ممتاز کے قبضے سے موبائل فون کی 4 مختلف سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ دریں اثناء رینجرز نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق شاہ فیصل کالونی سے ملزم راحیل علی خان عرف بلڈر کو گرفتار کیا گیا جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہے جبکہ پاپوش نگر میں چھاپہ مار کر کاروں کی چوری میں ملوث ملزم احسان رحیم شیخ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
جعلساز گرفتار