سیاست میں گند ہمیشہ مسلم لیگ نے ڈالا‘ ترجمان پیپلز پارٹی

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے ترجمان نے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی نے نہیں بلکہ سیاست میں گند ہمیشہ مسلم لیگ (ن) نے گھولا ہے۔ چودھری منظور نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ جمہوری اداروں اور عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ کو کیا گند کرنے کے لئے مدت ملازمت میں دو بار توسیع دی۔ مردم شماری کمشنر کے بھائی طارق باجوہ کو سیکرٹری خزانہ کیا گند کرنے کے لئے لگایا گیا۔ طارق باجوہ کو ریٹائرمنٹ کے باوجود گورنر سٹیٹ بینک لگا کر مزید کون سا گند کروایا جا رہا ہے۔ پی پی پی اہم قومی معاملہ پر تمام حالات اور واقعات کا جائزہ لے کر کوئی فیصلہ کرے گی۔
ترجمان پیپلز پارٹی