پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس 16 نومبر کو کراچی میں طلب

07 نومبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے پاک چین اقتصادی راہداری کا دو روزہ اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔ سی پیک منصوبوں کی مدت تکمیل پر بریفنگ طلب کر لی گئی۔ اجلاس میں پہلے مرحلے میں کول فیلڈ پاور پلانٹ پورٹ قاسم سمیت سندھ کے دیگر پاور پلانٹ کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کراچی میں ہو گا۔ کول فیلڈ پاور پلانٹ پورٹ قاسم کراچی پر بریفنگ کے لئے منصوبہ کے سائٹ آفس کراچی میں اجلاس ہو گا جبکہ 17 نومبر کو سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے اراکین تھر میں پاور پلانٹ، کوئلہ کے ذخائر اور دیگر منصوبوں کا معائنہ کرینگے۔
پارلیمانی کمیٹی