جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ ہائیکورٹ کے 5 ججز مستقل کرنے کی سفارش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہوا۔ سندھ ہائی کورٹ کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔ ججز میں جسٹس نسیم صدیقی، جسٹس خادم حسین، جسٹس عمر سیال، جسٹس عدنان میمن، جسٹس یوسف سید بھی ججز میں شامل ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس محمد ایوب کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی۔ جوڈیشل کمشن کی سفارشات منظوری کیلئے ججز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردی گئیں۔
جوڈیشل کمشن