ہمدرد یونیورسٹی کا سالانہ ڈنر

07 نومبر 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) طلبہ اور طالبات نے شعبہ انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ‘ ہمدرد یونیورسٹی میں گزارے گئے دنوں کو اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت تجربہ قرار دیا یہ اظہار خیال ہمدرد انسٹیٹوٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ہمدرد یونیورسٹی کے زیرِاہتمام سالانہ ڈنر میں کیا گیا جس کا انعقاد عبدالمعید ہال ہمدرد یونیورسٹی میں کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن‘ وائس چانسلر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹس محنت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ ایک روشن مستقبل ان کا منتظر ہے۔