ادبی و سماجی تقاریب کراچی کا سافٹ امیج اُجاگر کر سکتی ہیں‘حاذق الخیری

07 نومبر 2017

کراچی (پ ر) جسٹس (ر) حاذق الخیری نے کہا ہے کہ شہر میں مثبت‘ تعمیری‘ ادبی اور ثقافتی تقاریب کے انعقاد سے ہم اس شہر کا ایک سافٹ امیج نہ صرف یہ کہ دنیا بھر میں پہنچا سکتے ہیں بلکہ مذکورہ تقاریب کے انعقاد سے ان لوگوں تک بھی امن کا پیغام پہنچا سکتے ہیں جو اس شہر اور ملک میں حالات خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں‘ مذموم کارروائیوں کا جواب قلم سے دیا جا سکتا ہے کراچی میں ہونے والی ہر بڑی اور نمایاں تقریب کی بازگشت نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں سنائی دیتی ہے کراچی نہ صرف مختلف النوع تہذیبوں اور ثقافت کے حوالے سے بلکہ اپنی معاشی‘ صنعتی اور دیگر سرگرمیوں کے سبب بھی دنیا کے بڑے شہروں میں نمایاں حیثیت کے ساتھ ساتھ ایک انفرادیت بھی رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل کلچرز کے زیراہتمام تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں دی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل کلچرز کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا‘ جسٹس (ر) حاذق الخیری نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں چیئرمین پروفیسر کفیل احمد‘ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر مظہر ایچ قریشی ودیگر شامل ہیں۔

غیر ادبی و ادبی

ملک کی سیاسی و سماجی صورت حال سخت غیر ادبی ہے۔ وہ چاہے میاں صاحب کی عدلیہ ...