نواز شریف مائنس نہیں پلس ہیں ‘ سید منور رضا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے کہا کہ عمران خان سن لو شیر اپنا شکار خود کرتا ہے ۔ کسی سے مدد کی التجا کرتا ہے نہ بھیک مانگتا ہے ۔ وزارت عظمیٰ کی کرسی سے دوری کا تمہارا غم و غصہ تم سے ہر وہ غلط کام اور نعرے لگوارہا ہے ۔ جو ملک اور عوام کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان رنگ بدلنے والا ناسمجھ سیاستدان ہے جو اپنی بات پر قائم رہنے کے بجائے روز بیانات بدلتا ہے اور معافی مانگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تھوڑا صبر کرو2018ء میں تم کو اور تمہارے ٹولے کو عوام ایک مرتبہ پھر مسترد کرکے مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب کرائیں گے۔ عمران خان خوش فہمی چھوڑو اور آنکھیں کھولو محمد نواز شریف مائنس نہیں پلس ہے اور عوام کے دلوں میں ہے ۔