جعلی فیس بک صفحات‘ سندھ بلڈنگ اتھارٹی سائبر کرائم سے متعلق اداروں سے رابطوں کا فیصلہ

07 نومبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر ادارے کے نام سے جعلی فیس بک پیجز سے عوام کوگمراہ کرنے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سائبر کرائم سے متعلق اداروں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بعض شرپسند عناصر کی جانب سے فیک فیس بک پیجز بنا کر جھوٹے اور من گھڑت مواد کی اشاعت کے ذریعے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ درست معلومات و تفصیلات کے حصول کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آفیشل فیس بک پیج https://www.faceb ook.com/sbca.gos.pkْ اور آفیشل ویب سائٹ www.sbca.gos.pk پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔