ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ حافظ عبدالبر

07 نومبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہی گیروں کی فلاح و بہبود‘ صحت‘ تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ ماہی گیروں کے دیرینہ مسائل کو جلداز جلد حل کرنے کی نہ صرف کوشش کر رہے ہیں بلکہ ان کے معاملات زندگی کو مزید بہتری کی طرف لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار فشر مین سجاگ ویلفیئر فورم کے چیئرمین محمد بخش سے ملاقات کے دوران کیا۔ محد بخش نے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات فراہم کرنے پر چیئرمین حافظ عبدالبر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر ایڈوائزر سردار کامران لاسی‘ رمضان ملاح اور شاہنواز یونس بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ڈائریکٹر آصف بھٹی نے کھڈہ لیاری‘ کلری‘ نیا آباد‘ بابا بھٹ جزیرہ‘ بلدیہ‘ ماری پور اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے ماہی گیروں میں ویلفیئر کے چیک تقسیم کئے۔