کے الیکٹرک نے روزی گوٹھ سرجانی ٹاون میں بجلی کی فراہمی مزید بہتر بنا دی

07 نومبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے سرجانی ٹاو¿ن کے علاقے روزی گوٹھ میںچھ پی ایم ٹیز سمیت دیگر ضروری انفراسٹرکچر نصب کر کے 400 گھروں کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ حال ہی میں بجلی کی فراہمی مزیدبہتر بنانے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں سمیت کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس سے قبل روزی گوٹھ کے علاقے میںکنڈوںکی تعداد اور بجلی چوری کی شرح بہت زیادہ تھی جو اطراف کے علاقوں میں فالٹس اور ٹرپنگ کے باعث بنتے تھے۔ اس پروجیکٹ پرعلاقے کے مکینوں کے تعاون سے 66 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہمارا مقصد بجلی کی چوری کے خاتمے کے ساتھ اپنے کسٹمرز کےلئے قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہے۔