سالانہ امام احمد رضا کانفرنس جمعرات کو جامعہ کراچی میں ہوگی

07 نومبر 2017
سالانہ امام احمد رضا کانفرنس جمعرات کو جامعہ کراچی میں ہوگی

کراچی( نیوز رپورٹر) ادارۂ تحقیقاتِ امام احمدرضا انٹر نیشنل کے صدر صاحبزادہ سید وجاہت رسول قادری، جنرل سکریٹری پروفیسر ڈاکٹر مجیداللہ قادری ،پروفیسر دلاور خاں نوری نے کہا ہے کہ اعلی حضر ت امام احمد رضا خان محد ث بر یلو ی ؒ کے99ویں یو م وصال پرادارہ تحقیقات امام احمد رضا اور شعبہ علو م سماجی جا معہ کر اچی کے اشتر اک سے سے38ویںسالانہ امام احمدرضا کانفرنس بعنو ان ماہر سماجی علو م مولانا احمد رضا خاں کے سیا سی افکا ر و اثرات اور اطلا ق ‘‘ جمعرات 9؍نو مبرصبح10بجے آ رٹس آڈیٹو ریم جامعہ کر اچی میں ہو گی‘ صدارات پر و فیسر ڈاکٹراختر بلو چ شیخ الجامعہ بینظیر بھٹو یو نیو رسٹی کر اچی کر ینگے ،مہما ن خصو صی پر و فیسر ڈاکٹرمحمد احمد قادری رئیس کلیہ سما جی علو م جامعہ کر اچی ہو نگے۔ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے دفتر ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹر نیشنل ،جاپان مینشن ،ریگل چو ک صد ر میںپیر کی سہ پہر سالانہ امام احمدرضا کانفرنس کی تیاریو ں اور انتظاما ت کے سلسلے میں نیو زکانفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرسیدریاست رسول قادری، نوخیز انور صدیقی، قاضی نورالاسلام شمس، افضل حسین نقشبندی، محمد احمد صدیقی اشر فی، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن امام، حاجی عبداللطیف قادری و دیگر بھی موجود تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر مجیداللہ قادری نے بتا یا کہ کانفر نس کے پہلے سیشن میں ملک اور بیر ون ملک کی مقتد ر شخصیا ت کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا جا ئیںگے جب کہ دوسر ے سیشن میں ملک کے ممتا ز اسکا لر ز پر و فیسر ڈاکٹرمجیب احمد صدر شعبہ تا ریخ اسلام اسلامک انٹر نیشنل یو نیو رسٹی اسلام آبا د ، پر و فیسر ڈاکٹروسیم الد ین صد ر شعبہ بین الاقوامی تعلقات جا معہ کر اچی ،مفتی عبد الر حمن لیکچرار آغاخان کا لج کر اچی ، علامہ سید شاہ عبدالحق قادری و دیگر مکالات پیش کرینگے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...