قائداعظم یونیورسٹی سے بے دخل بلوچ طلبہ کو بحال کیا جائے‘ احمد امین بلوچ

07 نومبر 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) بلوچ ایجوکیشنل کونسل کراچی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے قائداعظم یونیورسٹی سے بے دخل طلبہ کے بھوک ہڑتال کیمپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ کونسل کے چیئرمین احمد امین‘ حفیظ رخشانی‘ وقار احمد‘ محمد حسنی‘ عیسیٰ خان و دیگر نے اس موقع پر کہاکہ قائداعظم یونیورسٹی میں بلوچ و پشتون طلبہ کیلئے تعلیم کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں جس کے برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ قائداعظم یونیورسٹی کے بلوچ طلبہ کے ساتھ جاری ناانصافیاں بند کی جائیں اور بے دخل کئے گئے طلبہ کو بحال کیا جائے۔