بے نظیر بھٹو مظلوم طبقے کی لیڈر تھیں :ڈاکٹر حنا

07 نومبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کی سینئر رہنماء ڈاکٹر حنا نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید مظلوم طبقے کی قائد اور دنیا کی عظیم لیڈر تھیں ،پیپلز پارٹی جمہوری استحکام اور عوامی حکومت کی جدو جہد میں جن آزمائشوں سے گزری ہے اس کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی عظیم جدوجہد میں ہمارے قائدین کے ساتھ ہزاروں کارکنان نے پھندے چومے مگر آمر و جابر کے سامنے اپنا سرنہیں جھکایا۔