ڈسٹرکٹ ویسٹ میں دو روزہ سائنس نمائش آج ہوگی

07 نومبر 2017

کراچی (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سردار جام مہتاب حسین ڈھر آج منگل کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تحت دوروزہ سائنس نمائش کا افتتاح کریں گے ۔ ڈی ای او ویسٹ سراج الدین کے مطابق گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول میں ہونے والی اس نمائش میں ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں کے طلبا کی تیارکردہ اشیاء نمائش کے لئے رکھی جائیں گی۔