واٹر بورڈ کے گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کے 74 کیڈرز کی حتمی سنیارٹی لسٹ تیار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ ایچ آر ڈی اینڈ اے و آر آر جی اختر غوری کی ہدایت پر ایچ آر ڈی اینڈ اے ڈپارٹمنٹ نے واٹر بورڈ کے ایک سے 16 گریڈ تک کے ملازمین کے 74 کیڈرز کی حتمی سینارٹی لسٹ مرتب کر لی پہلی بار ملازمین کے 40 ڈیڈ کیڈر کی میرٹ لسٹ بھی تیار کر لی گئی ہے ان اقدامات سے ملازمین کی میرٹ کے مطابق ترقیوں کی راہ ہموار ہو جائے گی‘ جلد ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (II) کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جس پر ترقیوں کے منتظر واٹر بورڈ کے ہزاروں ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔