بنام جی ایم سوئی نادرن گیس راولپنڈی
مکرمی!ہم نے کئی سال قبل اپنے کزن محمد آزادکے نام پر کنزیومر نمبر 02108500006کے تحت 2010کے بعد سوئی گیس میٹر لگوانے کیلئے درخواست دی ، اس وقت کے قانون کے مطابق 3ہزار روپے کا ڈیمانڈ نوٹس دیا گیا جو 12اکتوبر2012کو جمع کرادیا گیا تھا ہم 5سال تک سوئی گیس دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے تورواں سال 2017میں کہا گیا کہ آپ نے ڈیمانڈ نوٹس کم جمع کرایا ہے مزید 3ہزار کا ڈیمانڈ نوٹس جمع کرائیں ،ہم نے پھر دوسرا ڈیمانڈ نوٹس جو کہ 3ہزار پر مشتمل تھا 16مئی 2017کو جمع کرادیا لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ مزید 3ہزار روپے جمع کرانے کے باوجود ہمارا میٹر نہیں لگایا جا رہا اور راولپنڈی آفس جائیں تو عملہ ٹال مٹول سے کام لیتا ہے،میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ ہماراگیس کا میٹر جلد سے جلد لگانے کے احکامات جاری کیے جائیں بصورت دیگرہم اہل خانہ سمیت سوئی گیس آفس راولپنڈی کے سامنے خود سوزی کر لیں گے۔
(عمران صادق ،گاؤں کنیال بجرانہ ،تحصیل گوجر خان03442016871)