وزیراعلیٰ پنجا ب کی خدمت میں

07 نومبر 2017

مکرمی اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارے ڈھوک برلب سڑک ہونے کے باوجو د بجلی جیسی بنیادی نعمت سے محروم ہے۔ میرٹ کی دعویدار حکومت کی شفافیت کی قلعی کھولنے کے لیے عرض ہے کہ بجلی کی مین لائن ہمارے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ہماری ہی جائداد سے گزر رہی ہے لیکن سیاسی بندر بانٹ کی وجہ سے ہمیں بجلی نہ دی گئی۔ کتنی ستم ظریفی ہے کہ ہمارا بھی ان ترقیاتی فنڈوں کو محض سیاسی بنیادوں پر ایک مخصوص طبقہ پر بالا امتیاز خرچ کیا جا رہا ہے جو کرپشن اور آمریت کی بد ترین مثال ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ اس نا انصافی کا نوٹس لیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر ہماری ڈھوک کو بجلی فراہم کریں۔

(آنریری کیپٹن (ر) شاہ جہان خٹک گاؤں کانی مکھڈ روڈ تحصیل جنڈ )