سیکر ٹری مواصلات کی خدمت میں

07 نومبر 2017

مکرمی: گاؤں رکھوان کی آبادی 800 نفوس پر مشتمل ہے اس گاؤں کا واحد پوسٹ آفس مکھڈ ہے اس پوسٹ آفس سے ہمارے گاؤں کے خطوطی رجسٹر ی منی آرڈر کی تقسیم ہوتی ہے پوسٹ آفس مکھڈ میں سفارش پر ٹرانسفر ہونے والامقامی پوسٹ مین تعینا ت ہے جو کہ نہایت ہی بد اخلاق اور غیر زمہ دار ہے ۔ ہماری گاؤں کی رجسٹری منی آرڈر غیر زمہ داری سے تقسیم کرتاہے۔ دو تین ہفتے تک منی آرڈر اور رجسٹری تقسیم نہیں ہوتی پوسٹ آفس میں پڑی رہتی ہے عام خطوط کا ملنا سوال ہی پیدا نہیںہوتا غیر زمہ داری کی حدیں چھو رہی ہے لیکن اسے کوئی پوچھنے والا نہیں نیز فخر انداز میں کہتا ہے کہ میر اکام ڈاک تقسیم کرنا نہیں بلکہ یوٹیلٹی بلز جمع کرنا ہے ہماری سیکرٹری مواصلات پاکستان پوسٹ سروسز سے التماس ہے کہ اس پوسٹ مین کے خلاف کاروائی کر کے ٹرانسفر کیا جائے۔

( اہل رکھوان پوسٹ آفس مکھڈ تحصیل جنڈ)