دستگیر میں قلت آب کا مسئلہ سنگین مسئلہ صورتحال اختیار کر گیا
اس وقت پورے کراچی میںپانی کا مسئلہ ہے مگر کراچی سینٹرل کے علاقے دستگیر میں قلت آب سنگین صورت اختیار گئی ہے جس سے علاقہ مکین بے حد پریشان ہیں ۔ چونکہ کراچی میں سب سے زیادہ آبادی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہے لہذا یہاں پر رہائش ‘ کھانے پینے کی اشیاء ‘پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی سب سے زیادہ ضرورت رہتی ہے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بلڈنگز کثیر تعداد میں تعمیرہیں اور ہر بلڈنگ میں تقریبا 40کے قریب خاندان آباد ہیں۔برسوں پہلے واٹر بورڈکی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کو پانی کی فراہمی نا کرنے پر علاقہ مکینوں نے نجی کنویں کھدوا لئے تھے لیکن ہر بلڈنگ کا الگ کنواں ہونے سے زیر زمین بھی پانی کی قلت ہو گئی ہے واٹر بورڈ کی جانب سے ہر ماہ پانی کا بل باقاعدگی سے آتا ہے لیکن پانی کی لائنیں سوکھی ہوئی ہیں ۔علاقہ مکینوں کی جانب سے بار بار یاد دہانی کروائی جاتی ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ میری میئر کراچی وسیم اختر‘ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور حکام بالا سے اپیل ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں قلت آب کے مسئلہ پر نظر ثانی کر کے جلد از جلد علاقہ میں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔(محمد اسامہ اشرف‘کراچی)