جمہوری لوگ ہیں، خیبر پی کے میں گورنر راج کا امکان نہیں: اقبال ظفر جھگڑا

07 نومبر 2016

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، خیبر پی کے میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں۔ خیبر پی کے میں حکومت بنا سکتے ہیں مگر عوامی مینڈیٹ کا خیال رکھا۔ دھرنے سیاسی مسائل کا حل نہیں، سیاسی مسائل مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم نوازشریف کی سیاست واضح ہے۔ خیبر پی کے میں وزیراعظم نہ گورنر راج چاہتے ہیں نہ غیرجمہوری عمل، قبائل اصلاحات کا مسودہ پارلیمنٹ کے سامنے ہے اور سب کا اس پر اتفاق ہے، بہت جلد قبائل کو انکا حق دیں گے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...