فیصل رضا عابدی کے گھر سے ملنے والا اسلحہ غیر قانونی نکل
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ فیصل رضا عابدی کے گھر سے ملنے والا اسلحہ غیر قانونی نکلا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ سچل تھانہ کراچی میں درج ہے۔ ان کے گھر سے مختلف نوعیت کے 5 غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے۔ فیصل رضا عابدی کے پٹیل پاڑہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ فیصل رضا عابدی کو ہفتہ کی شپ نیو رضویہ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فیصل رضا عابدی کی اہلیہ نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کے خاوند کی جان کو خطرہ ہے۔ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں۔ فیصل رضا عابدی ملکی سالمیت کی بات کرتے ہیں۔ فیصل رضا عابدی سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔ دریں اثناءسابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملیر کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ فیصل رضا عابدی سے غیر قانونی ایس ایم جی برآمد ہوئی ہے۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر19 نومبر تک جیل بھیج دینے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی کو گذشتہ روز ان کے گھر نیو رضویہ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا ڈی آئی جی شرقی کے مطابق گرفتاری گذشتہ روز پٹیل پاڑہ میں2 افراد کے قتل کے مقدمے میں کی گئی ہے جو جمشید کوارٹرز تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
فیصل رضا عابدی