حلقہ این اے 122کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے موقع پر مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سیشن عدالت کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے معاملہ بگڑنے سے بچا لیا۔
حلقہ این اے 122کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے پہلے ہی روز مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور تلخ جملوں کا تبادلہ کرتے رہے۔سیشن کورٹ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار وں نے مداخلت کی اور معاملے کو مزید بگڑنے سے بچا لیا۔دوسری طرف الیکشن ٹربیونل کی جانب سےجانچ پڑتال کے لئے تعینات کئے گئے آفیسر ریجنل الیکشن کمشنر اشفاق سرور نے جانچ پڑتال بغیر کارروائی آٹھ نومبر تک ملتوی کر دی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق انتخاب جیتے تھے۔