اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے جاپان کے قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی ( وقائع نگار) جاپان کے قونصل جنرل ایچ ای آکڑ انے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ،اس دوران سندھ اسمبلی کے قائم مقام سیکریٹری جی ایم عمر فاروق بھی موجود تھے ، آغا سراج درانی نے جاپان کے قونصل جنرل کو سندھی اجرک ، ٹوپی اور شیلڈ کا تحفہ پیش کیا ، جبکہ قونصل جنرل نے اسمبلی کے تاریخی ہال کا بھی دورہ کیا ۔