حجاج کرام کی آخری پرواز پہنچ گئی‘ ملتان سے حج آپریشن مکمل
ملتان(نامہ نگار خصوصی) جدہ سے آخری حج پرواز 503 حجاج کرام کو لیکر چار بجکر 50 منٹ پر ملتان ائرپورٹ پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی ملتان سے حج آپریشن سال 2003ءمکمل ہو گیا۔ چودہ حج پروازوں کے ذریعے 6 ہزار 170 حجاج کرام جدہ سے براہ راست ملتان ائرپورٹ پہنچے‘ آخری حج پرواز سے آنے والے حجاج کرام کے عزیز و اقارب کے ساتھ ائرپورٹ سکیورٹی اہلکاروں سے مڈ بھیڑ ہو گئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے حاجیوں کے رشتہ داروں پر ہلکا لاٹھی چارج کیا لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی ایک نامعلوم زخمی ہو گیا۔