فنی خرابی، پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز کو چند منٹ بعد ہنگامی طور پر واپس اتار لیا گیا
لاہور (ثناء نیوز) پی آئی اے کی لاہور سے دہلی جانے والی پرواز کو چند منٹ بعد ہی ہنگامی طور پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 207 گذشتہ روز سہ پہر دہلی کے لیے روانہ ہوئی، فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے چند منٹ بعد ہی واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتارلیا۔ اس دوران طیارہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔