سرکاری ملازمین آئندہ ہفتے چار چھٹیاں کریں گے
لاہور (ثناء نیوز) آئندہ ہفتے وفاقی محکموں کے ملازمین چار چھٹیاں کریں گے جبکہ حکومت پنجاب کے ایسے محکمے جو ہفتے کے روز بند ہوتے ہیں ان کے ملازمین بھی 14 تا 17 نومبر دفتر نہیں آئیں گے۔ حکومت کی جانب سے نویں اور دسویں محرم کو عام تعطیل ہو گی، 16 نومبر ہفتہ کی چھٹی ہونے کی وجہ سے ملازمین کو پیر کے روز دفتر آنا ہو گا۔