بھارت: فاطمہ بھٹو کے ناول کی تقریب رونمائی کئی ناول نگاروں، کالم نگاروں کی شرکت
لاہور (نیوز ڈیسک) میر مرتضٰی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کے نئے ناول ’’شیڈو آف دی کریسنٹ مون‘‘ کی بھارت میں تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب میں کئی نامور ناول نگاروں اور کالم نگاروں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں شوبھادے سمیت اہم شخصیات شامل تھیں۔ فاطمہ ناول سے پہلے شاعری کی ایک کتاب بھی مرتب کر چکی ہیں۔