حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے قبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری
اسلام آباد + میرانشاہ (اے این این) تحریک طالبان پاکستان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے قبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے جس میں حکیم اللہ محسود ساتھیوں کے ساتھ باتوں میں مشغول اور ڈرون طیارے کی طرف اشارہ کرنے کے بعد ہنس رہا ہے، ساتھ گاڑی بھی کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حکیم اللہ محسود ڈرون کی طرف اشارہ بھی کر رہا ہے جبکہ ساتھ ایک گاڑی بھی کھڑی ہے۔ ادھر تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ حکیم اللہ کی سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو ڈرون حملے سے پہلے کی نہیں۔