برطانیہ نے ڈرون حملوں کے متاثرین کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
لندن (آن لائن) برطانیہ نے ڈرون حملے کے متاثرین کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے جن میں نور خان نامی شخص بھی شامل ہے جو سی آئی اے کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ پر برطانیہ کے خلاف مقدمہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں افراد کو پارلیمنٹری میٹنگ میں ڈرون پر بات کرنے کیلئے دعوت دی گئی تھی جن کا بدھ کو جانے کا پروگرام طے تھا۔