دوران حج پنجاب کے 36حاجی انتقال کر گئے، وزارت مذہبی امور کا لواحقین کو 5لاکھ فی کس دینے کا اعلان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزارت مذہبی امور نے دوران حج سعودی عرب میں وفات پانے والے پاکستانی شہریوں کے لواحقین کو فی کس 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق حج کے دوران 85پاکستانی حاجی انتقال کر گئے جن میں سب سے زیادہ تعداد پنجاب کے حاجیوں کی ہے۔ ان میں 7خواتین اور 29مرد حاجی شامل ہیں۔ خیبر پی کے کے 25، بلوچستان کے 14 اور سندھ کے 13عازمین حج کا انتقال ہوا۔ اکثریت کو جنت المعلیٰ میں دفنایا گیا۔