کیمیائی ہتھیارکہاں تلف ہوں گے، اِسی ماہ معلوم ہوگا:ایلچی
واشنگٹن (این این آئی)اقوام متحدہ کے سفارت کار جنھیں شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے سے متعلق رابطے کے کام پر مامور کیا گیا ہے، کہا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ اِس ماہ کے اواخر تک یہ معلوم ہوجائے گا کہ ہتھیاروں کے اِس ذخیرے کو کہاں تباہ کیا جائے گا۔ توقع ہے 15نومبر تک فیصلہ ہوجائیگا۔