آئی اے ای اے کے سربراہ جوہری تنصیبات پر سمجھوتے کیلئے ایران کا دورہ کریں گے
ویانا ( این این آئی) ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ یوکی یا امانو آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کرینگے۔ ان کی 11نومبر کو تہران آمد متوقع ہے۔ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے امید ظاہر کی فریقین تنصیبات کے معائنے کیلئے کسی سمجھوتے پر متفق ہوجائینگے۔