کویتی فرم سے تنازعہ: حکومت پاکستان کیس لڑنے کیلئے لاءفرم کو 90 ملین روپے دینے پر آمادہ
اسلام آباد (ٹیرنس جے سیگامونی/ دی نیشن رپورٹ) وفاقی حکومت جسے مالی بحران کا سامنا ہے اور وہ اس پر قابو پانے کیلئے آئی ایم ایف اور دوسرے مالی اداروں سے قرضوں کے حصول کیلئے کوشاں ہے، وہ عالمی عدالت انصاف میں کیس لڑنے کیلئے ایک پاکستانی لاءکمپنی کو 90 ملین روپے ادا کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کثیر رقم سابق نگران وفاقی وزیر قانون احمر بلال صوفی کی ملکیتی ہے۔ یہ کیس کویت کی پبلک وئر ہاﺅسنگ کمپنی (PWC) کیخلاف دائر کیا جائیگا جس کا مقصد انٹرنیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس (ICSID) کا طے کرنا ہے۔ پی ڈبلیو سی (اگیلٹی) نے پاکستان ک ےسی بی آر (موجودہ (FBR کے ساتھ 2 جون 2004ءمیں معاہدہ کیا تھا جس کا مقصد کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں درآمدات کی کلیئرنس کیلئے کمپیوٹرائزیشن کا نظام قائم کرنا تھا۔ پہلے سے معاہدہ 7 ماہ کا تھا جس میں توسیع کر کے اسے 3 سے 4 سال کر دیا گیا۔ اس معاہدہ میں باہمی تنازعات ثالثی کے تحت طے کرنے کی شق شامل تھی۔