باچا خان ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے ہیروئن کے کیپسول برآمد
پشاور (آئی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن کے کیپسول بر آمد کر لیے جبکہ پولیس نے باڑہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی وین سے 570 کلو گرام چرس بر آمد کر لی، دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔