ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے نیا ایس او پی جاری کر دیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے نیا ایس او پی جاری کر دیا جس کے تحت تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام محکموں کے اردگرد پانچ سو میٹر تک تمام تجاوزات، ریڑھیاں اور پارکنگ سے روک دیا گیا ہے جبکہ تمام محکموں کو کہا گیا ہے کہ اندر داخل ہونے اور باہر جانے کیلئے ایک ہی راستہ استعمال کیا جائے۔ ہر آنے جانے والے کی چیکنگ کی جائے اور تمام محکموں کی سکیورٹی کے معاملات چیک کرنے کیلئے افسر تعینات کریں۔