اختر حیات کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب رانا محمد اقبال خاںنے معروف صحافی اختر حیات کی وفات پر ان رہائش گاہ صحافی کالونی جا کر فاتحہ خوانی کی اور ان کے بیٹے یاسر حیات سے اظہار افسوس کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں ڈاکٹر سید وسیم اختر، نیر احمد جنجوعہ،عمران الحق، مسلم لیگ ن کیغ رہنما احسان گنجیال،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور مولانا محمد عاصم مخدوم اور سینئر صحافی اخترحیات کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اوربلندی درجات کی دعا کی ہے۔