ہربنس پورہ : 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، نوجوان پکڑا گیا، شہریوں کا تشدد
لاہور( نامہ نگار) ہر بنس پورہ کے علاقہ میںپانچ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنیوالے نوجوان کو اہل علاقہ نے پکڑ کر دھنائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ گذ شتہ روز خالی پلاٹ میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے 20 سالہ نوجوان ملزم کومقامی لوگوں نے پکڑ لیا اور اسے خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل علاقہ کے مطابق مزمل نامی نوجوان بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا جسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دو گھنٹے کی تگ و دو کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔ ملزم مزمل فیصل آباد کا رہائشی بتایاجاتا ہے اور وہ رشید آباد میں ایک لوہے کے کارخانے میں ملازمت کرتا ہے۔