آصف سندھیلہ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کو آرمی چیف بنائے جانے کا امکان
اسلام آباد (اے این این) وزیر اعظم نواز شریف کا عسکری قیادت کی تقرری میرٹ پر کرنے کا فیصلہ، نیول چیف ایڈمرل آصف سندھیلہ کو چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کو آرمی چیف بنائے جانے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی سے متعلق قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور آئندہ ہفتے اس حوالے سے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے فوج کی سینئر ترین قیادت کی پیشہ وارانہ امور سے متعلق کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے بری فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے سلسلے میں اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق سینیارٹی کی بنیاد پر ہی اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔