محرم میں سکیورٹی کومزید بہتر بنانے کیلئے ڈی آئی جی آفس میں کنٹرول روم قائم
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آفس میں محرم سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے ،جلسے اور مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ۔کنٹرول روم میں افسران و اہلکار تین شفٹوں میں کام کریں گے جہاں ایک انسپکٹر اور دو سب انسپکٹرز نگرانی کریں گے ۔کنٹرول میں اہم جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ 6ڈویژنز سے لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کی جائیں گی ۔کنٹرول روم میں 3ٹیلی فون ،ملٹی میڈیا ، فیکس ،سکینر ز ،کمپیوٹرایل سی ڈیز اور انٹر نیٹ نصب کردیا گیاہے تاکہ جلوسوں کی سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہ رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبارنے کہا ہے کہ کنٹرول روم میں تعینات عملہ تمام افسران کو بروقت معلومات فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی فضاء کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گااور فول پروف سیکورٹی کے پیش نظر کسی بھی کوتاہی کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ محرم کے دوران سیکورٹی اور شہر میں پر امن فضا کو برقرار رکھناشہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں