سانحہ مارگلہ ٹاور‘ متاثرہ خاتون کو ادائیگی کا معاملہ نمٹا دیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں مارگلہ ٹاور سانحہ کی ایک متاثرہ خاتون کو ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے سی ڈی اے کو تین روز میں 8اکتوبر 2005ء کے ہولناک زلزلے سے گرنے والے مارگلہ ٹاور کی متاثرہ خاتون ندا حُسین کو 13069945روپے کلیم ادا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی ، 8اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں مارگلہ ٹاور گِر گیا جس میں ان کا فلیٹ بھی شامل تھا۔