سرگودھا میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون، ساڑھے 5 کروڑ کی کرنسی برآمد
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے سرگودھا میں ہنڈی اور حوالے کا کاروبار کرنے والے غیر قانونی کرنسی ڈیلر فضل ربی کرنسی پوائنٹ پر چھاپہ مار کر ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی، پرائز بانڈ اور پاکستانی روپے برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد یوسف ملک کی نگرانی میں فضل ربی پوائنٹ پر چھاپہمار کر تین افراد رانا نذیر، رانا عابد اور رانا رفیق کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تقریباً 3 کروڑ روپے کے ڈالر، پائونڈ اور دیگر غیر ملکی کرنسی، دو کروڑ روپے اور 46 لاکھ کے بانڈ قبضہ میں لے لئے۔