شام: خودکش حملہ‘ بم دھماکہ‘ فضائیہ کے 8 انٹیلی جنس افسروں سمیت 24 افراد جاں بحق
دمشق +بیروت(اے ایف پی+ اے پی اے) شام میں بم دھماکے ،خودکش حملے میں 8انٹیلی جنس افسروں سمیت سے 24 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی صنعاء نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا دمشق کے حجاز چوک کے داخلی راستے پر بم نصب تھا جو رش کے وقت پھٹ گیا۔ 2 خواتین سمیت 16 شہری مارے گئے۔ حکومتی ترجمان نے دھماکے کا الزام باغیوں پر لگایا ہے۔ فی الحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ جرمن میڈیا کے مطابق شام کی خانہ جنگی سے سعودی عرب خائف،سعودی عرب کی ناراضگی امریکا کو مہنگی پڑ سکتی ہے، مشرق وسطیٰ کے خطے میں ایرن کا تسلط ایک خطرہ ہے شامی شہر سویدہ میں ایئر فورس انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز پر خود کش کار بم حملے میں 8 افسر مارے گئے۔