اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر محدود کردے: امریکی وزیر خارجہ
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں اور انھیں امید ہے کہ دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری مذاکرات کو اس مقام پر لا سکیں گے جہاں تاریخی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ نیتن یاہو نے یہ بات بدھ کوجان کیری کے ساتھ ملاقات سے قبل کہی۔ ا جان کیری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مذاکرات میں ہمیشہ مشکلات اور کشیدگی ہوا کرتی ہے لیکن وہ پرعزم ہیں کہ فریقین اس کا حل تلاش کر لیں گے۔ ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہونا چاہئے۔کیری نے کہا اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر محدود کردے۔