سیکرٹریٹ حملہ کیس کے 17 ملزم بری
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سیکرٹریٹ حملہ کیس کے 17 ملزمان بری کر دئیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سیکرٹریٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کا کیس زیر سماعت تھا۔ گذشتہ روز فاضل جج خالد محمود رانجھا نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے عدم ثبوت کی بنا پر ملزمان معظم خاں، رانا ایاز، عبدالستار سمیت 17 ملزمان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے 16 مئی 2012 ء کو مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔